میں شرکت نصیب ہوئی۔ دعوت اسلامی کی مدنی بہاروں سے آشنائی ہوئی۔
2005ء کے شروع میں ایک دن دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ذمہ دار اسلامی بہن ہمارے گھر تشریف لائیں اور ہمارے گھر میں اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اجتماع کا آغاز کرنے کی ترغیب دلائی جس کی برکت سے ہمارے گھر میں اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنّتوں بھرااجتما ع شروع ہوگیا، جہاں علاقے کی اسلامی بہنیں اجتماع میں شریک ہوتیں وہیں مجھے بھی اجتماع کی برکتیں لوٹنے کا سنہری موقع ملنے لگا، جس کی مجھے خوب خوب برکتیں ملنے لگیں ، عمل کا جذبہ دل میں پیدا ہوگیا، بدعملی سے کنارا کشی اختیار کرنے کا مدنی ذہن بن گیا، چنانچہ میں نے فیشن کرنا،بے پردگی کرنا،جھوٹ بولنا،غصہ کرنا ترک کردیا اور دعوت اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول کے فیضان سے فیض یاب ہونے لگی جہاں رفتہ رفتہ میرے اخلاق وکردار میں ایک نکھار آنے لگا وہیں بدخلقی کی عادت رخصت ہونے لگی۔ کرم بالائے کرم یہ کہ سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل ہوگئی، ایک ولی کامل کا دامن کیا نصیب ہوا دل فکر آخرت سے سرشار ہوگیا، نیکیوں سے محبت ہوگئی، لہٰذا اپنی اندھیری قبر روشن کرنے کے لیے میں نے مدنی انعامات کا رسالہ پُرکرنا شروع کردیا، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکی مقدس بارگاہ میں دعا ہے کہ مجھے اور تمام گھروالوں کو تاحیات دعوتِ اسلامی کے نیکیوں بھرے مدنی ماحول