Brailvi Books

بیٹے کی رہائی
5 - 32
ہوں اور مجھے جھوٹے مقدمے سے رہائی مل گئی ہے، یہ سن کر میرے دل میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی، مزید بھائی جان نے مجھ سے فرمایا کہ میری طرف سے مکتبۃ المدینہ کے شائع شدہ رسائل تقسیم کردینا چنانچہ میں نے  بھائی جان کے کہنے پر علاقے کی اسلامی بہنوں میں مدنی رسائل تقسیم کرنے کی ترکیب بنائی۔ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کس طرح دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں دعا مانگنے کی برکت سے مذکورہ اسلامی بھائی کو جھوٹے مقدمے سے رہائی نصیب ہوگئی، اس مدنی بہار سے جہاں ہمیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماعات کی برکات کا علم ہوتا ہے وہیں یہ درس بھی ملتا ہے کہ اگر ہمیں کوئی پریشانی آجائے تو فوراً اپنے رب عَزَّوَجَلَّکی بارگا ہ میں رجوع کرنا چاہیے کہ وہی ہے جو اپنے بندوں پر کرم فرتاہے، دعائیں مستجاب فرماتا ہے، بیماروں کو شفاسے نوازتا ہے، قرضداروں کو قرض سے نجات عطافرماتا ہے، بے اولادوں کو اولاد عطافر ماتا ہے، یادرکھیے! اللّٰہ عَزَّوَجَلَّاپنے اُن بندوں سے راضی ہوتا ہے جو اس سے دعائیں مانگتے ہیں ۔ دعا مانگنا حکم خداوندی ہے ، سنّت رسول ہے ، دعا ایک عظیم عبادت ہے ، ہمارے آقاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمبکثرت دعائیں مانگا کرتے تھے، لہٰذا ہمیں بھی دعا سے غافل نہیں رہنا چاہیے، وقتاً فوقتا ًدل جمعی اور اس پختہ یقین کے ساتھ دعا