{2}جھوٹاالزام
باب المدینہ (کراچی، پاکستان)کے علاقے نیا آباد کی رہائشی اسلامی بہن کے بیان کالُبِّ لُباب ہے کہ میرے ایک بھائی باب الاسلام (سندھ)کے مشہور شہر زم زم نگر حیدر آباد میں رہا ئش پذیر ہیں ۔ ایک دن انہوں نے مجھے بتایا کہ کسی شخص نے اُن پر ایک کروڑ روپے کی رقم بطور قرض لے کر دبانے کاالزام لگایا ہے اور میرے خلاف مقدمہ درج کروادیا، مسئلہ بڑھتے بڑھتے کورٹ کچہریوں میں پہنچ چکا ہے، جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں ، آپ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرتی ہیں اور سنتوں بھرے اجتماعات میں دعائیں قبول ہوتی ہیں لہٰذا جب آپ اس بار اجتماع میں جائیں تو میرے لیے ضرور دعا کرنا کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے اس جھوٹے مقدمے سے رہائی عطا فرمادے، بھائی کی دکھ بھری داستان سن کر میں بھی گھبراگئی، میں نے بھائی جان کو حوصلہ دیتے ہوئے اجتماع میں دعا کرنے کی نیّت کرلی، جب سنـّتوں بھرے اجتماع میں حاضری ہوئی جہاں میں سنّتوں بھرے بیان اور ذکراللّٰہ کی برکتوں سے فیض یاب ہوئی وہیں خوب دل جمعی سے بھائی کے حق میں بہتری کی دعا بھی مانگی، دعا کی برکت کا ظہور یوں ہوا کہ چند دن بعد بھائی جان کا فون آیا، وہ بہت خوش تھے، انہوں نے بتایا کہ میں کیس جیت گیا