ہوئے مجھے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی، ان کے ترغیب دلانے پر میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوگئی۔ اجتماع کے روح پرور ماحول میں مجھے ایک قلبی سکون کا احساس ہوا ، مجھے دعوت اسلامی کا اجتماع اس قدر اچھا لگا کہ میں نے پابندی سے شرکت کرنے کا ارادہ کرلیا، اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے ابتداء تا انتہاء شریک ہوکر خوب برکتوں سے اپنا خالی دامن بھرنے کی سعادت حاصل کرنا میرا معمول بن گیا، رفتہ رفتہ مجھے اپنی بدعملی کا احساس ہونے لگا، نیکیوں کی جانب رغبت ہونے لگی، میرے دل پر خوف خدا کا ایسا غلبہ ہوا کہ میں نے نمازوں کی پابندی شروع کردی، یوں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے جہاں مجھے عمل کی رغبت ملی وہیں مجھ پر طنزکرنے والے مجھے عزت کی نظر سے دیکھنے لگے، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّتادم بیان حلقہ مشاورت کی خادمہ(نگران) ہونے کی حیثیت سے حسب توفیق مدنی کاموں کی دھومیں مچانے میں مشغول ہوں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی} شعبہ امیرِاہلسنّت
۱۷محرم الحرام ۱۴۳۶ھ بمطابق31 اکتوبر 2015 ء