Brailvi Books

بیٹے کی رہائی
28 - 32
 مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہ وبِحَمْدِہ پڑھتا ہے اس کے گناہ مٹادئیے جاتے ہیں اگرچہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں ۔ (ترمذی، کتاب الدعوات،باب ماجاء فی فضل التسبیح ۔۔۔الخ،۵/۲۸۷،حدیث:۳۴۷۷)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{10}مجھے انمول کردیا 
	زم زم نگرحیدر آباد( باب الاسلام سندھ)کی ایک اسلامی بہن کی زندگی کے احوال الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ کچھ اس طرح ہیں کہ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے گلشن سے وابستگی سے قبل بے عملی کا شکار تھی، عبادت کے معاملے میں سستی کرنا میری عادت بد میں شامل تھا، اسی غفلت میں میری زندگی کی گاڑی قبر کی جانب فراٹے بھرتی رواں دواں تھی ، ہرآنے والا دن مجھے زندگی سے دور اور موت کے قریب کررہا تھا مگر میں اپنی موت اور قبر کے اندھیرے اور حشر کی رسوائی سے یکسر غافل اپنی زیست بسرکررہی تھی، نیز میں دماغی کمزوری کا بھی شکار تھی جس کی وجہ سے جہاں میری پڑھائی متأثر ہورہی تھی وہیں دیگر کام کاج بھی درست طریقے سے سرانجام نہ دے پاتی، جس کی وجہ سے لوگ میرامذاق اڑاتے، میری دل آزاری کرتے۔ خوش قسمتی سے ایک دن دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک مبلّغہ اسلامی بہن ہمارے گھر آئیں اور انفرادی کوشش کرتے