Brailvi Books

بیٹے کی رہائی
27 - 32
  چنانچہ ،
	حضرتِ سیدنا جابر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  سے روایت ہے کہ شہنشاہِ خوش خِصال،پیکرِ حُسن وجمال،رسولِ بے مثال،بی بی آمنہ کے لالصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا کہ جو سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَبِحَمْدِہٖ عظمت والااللّٰہ عَزَّوَجَلَّپاک ہے او ر سب خوبیوں سراہا۔پڑھتاہے اس کے لئے جنت میں کھجور کا ایک درخت لگا دیا جاتا ہے۔(الاحسان بترتیب صحیح ابن حبا ن،کتا ب الرقائق،باب الاذکار،۲/۹۶،حدیث:۸۳۲)
	حضرتِ سیدنا ابواُمَامَہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ خاتِمُ الْمُرْسَلین،رَحْمَۃُ الِّلْعٰلمین،شفیعُ المذنبین،مَحبوبِ ربُّ العلمین،جنابِ صادق و امین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:جس کے لئے رات میں عبادت کرنادشوار ہویاوہ جو اپنا مال خرچ کرنے میں بخل سے کام لیتاہویاد شمن سے جہاد کرنے سے ڈرتا ہوتو وہ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ کثرت سے پڑھا کرے کیونکہ ایسا کرنا اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکو سونے کاپہا ڑ صدقہ کرنے سے زیادہ پسند ہے۔ (مجمع الزوائد ،کتا ب الاذکار، باب ماجاء فی سبحا ن اللہ ۔۔الخ،۱۰/۱۱۲،حدیث:۱۶۸۷۶)
	حضرت سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  سے روایت ہے کہ تاجدارِ رسالت شہنشاہِ نبوت  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جو ایک دن میں سو