Brailvi Books

بیٹے کی رہائی
26 - 32
 کرلی نیز سابقہ گناہوں سے نہ صرف سچی توبہ کی بلکہ آنکھ،کان اور زبان کا قفل مدینہ لگانے والی خوش نصیب اسلامی بہنوں کی فہرست میں شامل ہوگئی۔ تادم تحریر علاقائی مشاور ت کی ذمہ دار ہونے کی حیثیت سے مدنی کاموں میں مصروف عمل ہوں ۔ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو اور اسلامی بہنو! زبان اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکی عطا کردہ ایک عظیم نعمت ہے، یادرکھیے !جومسلمان اس نعمت کا درست استعمال کرے گا آخرت میں ڈھیروں ڈھیر نیکیوں کا خزانہ اپنے نامہ اعمال میں پائے گا اور جو زبان کا غلط استعمال کرے گا اس کاآخرت میں ندامت وشرمندگی کی آفت میں   مبتلا ہونے کا خدشہ ہے ، یہی وجہ ہے ہمارے اسلاف زبان سے بکثرت ذکر خدا اور ذکر مصطفے کرتے تھے خود بھی فضول گوئی سے بچتے تھے اور دوسروں کو بھی بچانے کی کوشش کرتے تھے ، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اسلاف کے نقش قدم  پرچلتے ہوئے شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہبھی اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو زبان کا قفل مدینہ لگانے کی ترغیب ارشاد فرماتے رہتے ہیں جس کی برکت سے بہت سے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کا فضول گوئی سے بچنے کا مدنی ذہن بن جاتا ہے اور وہ حتی المقدور فضول گوئی سے بچتے اور اپنی زبان کا درست استعمال کرکے آخرت میں بے شمار اجروثواب کا حقدار بنے کی سعی کرتے ہیں ، زبان سے ذکر خدا کیجیے اور جنت میں کھجوروں کے باغات تیار کیجیے۔