ایک بہت بڑا گناہ کیا ہے اور میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں توبہ بھی کر چکی ہوں ، آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَام اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں دعا فرمائیں کہ وہ میرا گناہ معاف فرما کر میری توبہ قبول فرمالے۔حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَامنے اس سے دریافت فرمایا:تیرا گناہ کیا ہے ؟’’تو وہ بولی‘‘:میں نے زنا کیا پھر اس سے جو بچہ پیدا ہوا میں نے اسے قتل کر دیا۔’’اس پر حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَام نے اس سے فرمایا ‘‘:اے بدکار عورت!یہاں سے چلی جا، کہیں آسمان سے آگ نازل نہ ہو جائے، اور تیری بدعملی کے سبب ہم بھی اس کی لپیٹ میں نہ آ جائیں ۔ وہ عورت شکستہ دل لئے وہاں سے جانے لگی تو حضرت جبرائیل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَام تشریف لائے اور عرض کی :اے موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَام آپ کا رب عَزَّوَجَلَّ آپ سے ارشاد فرماتا ہے کہ آپ نے اس توبہ کرنے والی عورت کو واپس کیوں لوٹا دیا؟ کیا آپ نے اس سے بدتر کسی کو نہ پایا؟’’تو حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَام نے فرمایا ‘‘: اے جبرائیل !اس سے بدتر کون ہو گا ؟’’تو انہوں نے عرض کی:‘‘جو جان بوجھ کر نماز ترک کر دے۔‘‘(کتاب الکبائر للذھبی،فصل فی المحافظۃ علی الصلوات والتھاون بھا،ص۲۶)
{9}قفل مدینہ کی سعادت مل گئی
باب المدینہ (کراچی)کے علاقے موسمیات کی رہائشی اسلامی بہن کا