Brailvi Books

بیٹے کی رہائی
22 - 32
 اور اُسی دن سے نمازوں کی پابندی شروع کردی۔ حتی کہ اب میں خود تو نماز پڑھتی ہوں ساتھ ہی دوسروں کو بھی نماز کی دعوت دیتی ہوں ۔ یہ سب دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی مدنی بہار ہے۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کو مزید قرآن وسنت کی تبلیغ و اشاعت کی توفیق عطا کرے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو اور اسلامی بہنو! دیکھا آپ نے کہ دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی برکت سے ایک اسلامی بہن نمازوں کی پابند بن گئی ، مقصدحیات سے باخبر ہوگئی ، جہاں اپنی قبر کی تیاری میں مصرورف ہوگئی وہیں نیکی کی دعوت عام کرنا اس کا معمول بن گیا، یاد رکھیے ! کہ نماز اسلام کا اہم ترین رکن ہے ، دین کا ستون ہے ،قیامت کے دن انسان سے سب سے پہلے نماز کے بارے میں پوچھا جائے گا، اس لیے ہرایک مسلمان کو غور کرنا چاہیے، یادرکھیے! نماز ترک کرنے کے عذابات بے حد شدید ہیں اور یقینا کوئی بھی انہیں برداشت کرنے کی طاقت نہیں رکھتا لہٰذا عافیت اسی میں ہے کہ آج ہی سستی وغفلت سے کنارا کشی اختیار کرکے نماز کی پابندی شروع کردی جائے تاکہ کل بروز قیامت رحمت خدا وندی کے حقدارقرار پائیں