Brailvi Books

بیٹے کی رہائی
21 - 32
 اگر وہ دین میں سخت ہوتا ہے تو اس کی آزمائش بھی سخت ہوتی ہے اور اگر وہ اپنے دین میں کمزور ہوتا ہے تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کی دینداری کے مطابق اسے آزماتا ہے۔ بندہ مصیبت میں مبتلاہوتا رہتا ہے یہاں تک کہ اس دنیا ہی میں اسکے سارے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں ۔( ابن ماجہ،کتاب الفتن،باب الصبر علی البلاء،۴/۳۶۹،حدیث:۴۰۲۳)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{8}نماز کی پابندی نصیب ہوگئی
	باب المدینہ(کراچی)کے علاقے کیماڑی کی ایک اسلامی بہن کا بیان کچھ اس طرح ہے: دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل نماز ترک کرنے کے عظیم گناہ سے اپنا نامہ اعمال آلود ہ کررہی تھی۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا مجھ پر ایسا کرم ہوا کہ خوش قسمتی سے ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت ہوگئی، جب سنّتوں بھرا بیان سنا تو دل کی کیفیت ہی بدل گئی خاص طور پر بیان کے یہ کلمات کہ ’’بے نمازی کو قبر کی دیواریں اس طرح دباتی ہیں کہ اسکی پسلیاں ٹوٹ پھوٹ کر ایک دوسرے میں پیوست ہوجاتیں ہیں اور بے نمازی سے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ناراض ہوتا ہے۔‘‘ میرے دل میں خوف خدا پید اکر گئے، میں نے سچے دل سے  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکے حضور توبہ کی