Brailvi Books

بیٹے کی رہائی
2 - 32
کہ آپ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوکر اپنے بیٹے کی رہائی کے لیے دعا کریں ، چنانچہ میں نے شرکت کی نیّت کرلی اور اتوار کے دن اجتماع میں حاضر ہوگئی، کثیر اسلامی بہنیں سنّتوں بھرے اجتماع کی برکتیں لوٹنے کے لیے حاضرتھیں ، جن پر مدنی برقع سجا ہوا تھا، میں بھی اسلامی بہنوں کے درمیان بیٹھ گئی اور سنّتوں بھرے بیان سے مستفیض ہونے لگی، بیان کے اختتام پر اجتماعی طور پر ذکراللّٰہ اور آقائے دوعالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی مقدّس بارگاہ میں درود وسلام کا نذرانہ پیش کیا گیا، پھر تمام اسلامی بہنوں نے دعا کے لیے بارگاہ الٰہی میں ہاتھ بلند کردیے، میں نے بھی اشکبار آنکھوں سے بیٹے کی رہائی کے لیے دعامانگی، جس کی برکت کا کچھ یوں ظہور ہوا کہ جب میں اجتماع کے اختتام پر گھرپہنچی تومیرابیٹا قید کی صُعُوبتوں سے چھٹکارا پاکر گھر آچکا تھا، ہاتھوں ہاتھ دعا کی قبولیت کا ظہور دیکھ کر دعوتِ اسلامی کی محبت وعقیدت دل میں گھر کر گئی۔ اور میں دعوت اسلامی سے وابستہ ہوگئی۔ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو اور اسلامی بہنو! دیکھا آپ نے کہ دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے ہفتہ وار اجتماع میں دعا مانگنے کی برکت سے ایک ماں کے لال کو قید و بند کی صعوبت سے نجات مل گئی، سنّتوں بھرے اجتماع میں مانگی جانے والی دعا ؤں کی ڈھیروں ڈھیر برکتیں اور مدنی بہاریں ہیں ، لہٰذا جائز