Brailvi Books

بیٹے کی رہائی
19 - 32
احسن انداز میں نیکی کی دعوت دینا مجھے بہت بھایا لہٰذا میں نے اجتماع میں جانے کی سچی نیت کرلی اورمقررہ دن ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پہنچ گئی، مجھے سنّتوں بھرے اجتماع کے پرکیف مناظر بہت اچھے لگے، دل ودماغ پر چھائی پریشانی کافور ہوگئی، قلبی سکون کا احساس ہوا، اختتام پرجب دعا مانگی گئی تو میں نے بڑی امید کے ساتھ اپنے  رب عَزَّوَجَلَّکی مقدس بارگاہ میں رو رو کر اپنے بچوں کے ابو کے لیے دعا کی، دعاکی قبولیت کا اثر یوں ظاہر ہوا کہ میرے بچوں کے ابو کی صحبت بہتر ہونے لگی حتی ڈاکٹروں نے انہیں گھر لے جانے کی اجازت دے دی،میرا حسن ظن ہے کہ یہ سب دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں کی جانے والی دعا کی برکت ہے۔ اس کے علاوہ بھی ہفتہ وار اجتماع میں مانگی ہوئی دعا کی برکت سے میری بہت سی پریشانیاں آسانیوں میں بدل گئی ۔ 
شفائیں ملیں گیں ، بلائیں ٹلیں گیں 
یقیناًہے برکت بھرا مدنی ماحول
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو اور اسلامی بہنو ! اگر ہمیں کوئی پریشانی لاحق ہوجائے یا کوئی ہمار پیارا بیمار ہوجائے یا ہم خود بیمار ہوجائیں تو ہمیں بے صبری نہیں کرنی چاہیے بلکہ صبر کرکے اجر کا حقدار بننا چاہیے، یاد رکھیے بیماریاں ، پریشانیاں