میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو اور اسلامی بہنو! اچھی نیت کی بڑی برکتیں ہیں ، جس قدر نیّت میں خلوص ہوگا اس قدر عبادت میں کیف وسرور زیادہ ملے گا، اس لیے ہرایک کو اپنے نیک عمل میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکی رضا پیش نظر رکھنی چاہیے۔
فرمانِ مصطفیٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہِ یعنی مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔(معجم کبیر،یحی بن قیس الکندی عن أبی حازم،۶/۱۸۵،حدیث:۵۹۴۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{7}بیماری سے نجات مل گئی
باب المدینہ (کراچی)کے علاقے منوڑہ کی رہائشی اسلامی بہن کے بیان کا لب لباب کچھ اس طرح ہے کہ میرے بچوں کے ابو کافی عرصہ سے علیل تھے اور ہسپتال میں داخل تھے۔ جس کی وجہ سے میں پریشانی سے دوچار تھی۔ ایک دن دعوت ِاسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ایک اسلامی بہن نے میری غمخواری کی اور ساتھ ہی نیکی کی دعوت دیتے ہوئے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا مدنی ذہن دیا مزید اجتماع میں مانگی جانے والی دعا کی برکت بتاتے ہوئے کہا کہ آپ بھی سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیّت کرلیجیے۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا کرم ہوا تو آپ کی پریشانی بھی حل ہوجائے گی۔ اُن اسلامی بہن کا