Brailvi Books

بیٹے کی رہائی
17 - 32
{6}گردے کی پتھری سے نجات 
	باب المدینہ(کراچی ) علاقہ زمان ٹاؤن کی اسلامی بہن کے بیان کا خلاصہ کچھ یوں ہے کہ تقریباً چار ماہ سے میرے گردے میں پتھری تھی جس کی وجہ سے مجھے اُٹھنے اور بیٹھنے میں شدید تکلیف کا سامناتھا۔ میری اس بیماری کی وجہ سے میرے تمام گھر والے بہت زیادہ پریشان تھے۔ بڑے بڑے اورمشہور ڈاکٹروں سے علاج کروایا لیکن درد جانے کا نام نہ لیتا تھا، ایک دن دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ چند اسلامی بہنیں میرے پاس عیادت کیلئے تشریف لائیں ، میری خیرت معلوم کی، اور دوران گفتگو کہنے لگیں کہ آپ صحت یاب ہونے کے بعد دعوتِ اسلامی کے 4ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی نیّت کرلیجیے، چنانچہ میں نے اُن اسلامی بہنوں کے کہنے پر یہ نیت کرلی، جس کی مجھے یہ برکت ملی کہ میری تکلیف میں کمی آنے لگی، اگلے دن جب میں چیک اب کیلئے ڈاکٹر صاحب کے پاس گئی تو ڈاکٹر صاحب یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے کہ کچھ دنوں پہلے جس مریضہ کے گردے میں پتھری کا عارضہ تھا آج اُس کے گردے میں پتھری کا نام ونشان بھی نہیں ۔ یوں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں جانے کی سچی نیت کرنے کی برکت سے میرے گردے کی پتھری نجانے کہاں غائب ہوگئی۔