اسلامی اخلاق کردار سے روشناس کرایاجاتا ہو، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی ہمیں آج کے اس پرفتن دور میں سنّتوں سے مزین اور دینی معلومات سے بھرپور مدنی ماحول فراہم کررہی ہے، یاد رکھیے! اسلام ایک کامل واکمل دین ہے جو ہمیں بزرگوں کا احترام سکھاتا ہے ۔ چنانچہ،
حضرت سیدناانس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ،فیض گنجینہ،راحتِ قلب وسینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:جو نوجوان کسی بزرگ کے سن رسیدہ ہونے کی وجہ سے اس کی عزت کرے تو اللّٰہ تعالٰیاس کے لئے کسی کو مقرر کردیتا ہے جو اس نوجوان کے بڑھاپے میں اس کی عزت کرے گا۔(ترمذی،کتاب البر والصلۃ،باب ماجاء فی اجلال الکبیر،۳/۴۱۱،حدیث:۲۰۲۹)
حضرت سیدناانس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ نور کے پیکر،تمام نبیوں کے سَرْوَر،دو جہاں کے تاجْوَر،سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:اے انس !بڑوں کا ادب و احترام اور تعظیم وتوقیر کرو اور چھوٹوں پر شفقت کرو ، تم جنت میں میری رفاقت پالو گے۔ (شعب الایمان،باب فی رحم الصغیر،۷/۴۵۸،حدیث:۱۰۹۸۱)
اے بیمار عصیاں تو آجا یہاں پر گناہوں کی دے گا دوا مدنی ماحول
اے اسلامی بہنو! تمہارے لیے بھی سنو! بہت کام کاہے مدنی ماحول