Brailvi Books

بیٹے کی رہائی
14 - 32
 جھونکنے والا کام ہے، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّہرمسلمان کو بدنگاہی کے گناہ سے بچنے کا جذبہ عطا فرمائے۔بد قسمتی سے آج ہمارے معاشرے میں فلمیں ڈرامے دیکھنے کی وبا اس قدر عام ہوچکی ہے کہ ہر گھر سنیما گھر بنتا چلا جارہا ہے ، جس کی نحوست سے نت نئے گناہ جنم لے رہے ہیں ، نوجوان نسل عشق مجازی کے عفریت کا شکار ہوکر نامحرموں سے بے پردگی اور بات چیت وملاقات کے گناہ سے اپنا نامہ اعمال سیاہ  کرتی چلی جارہی ہے، ہرایک نوجوان کو غور کرنا چاہیے کہ اگر اسی طرح گناہوں کی یلغار میں خوار ہوتے رہے اور گناہوں کا انبار لے کر اندھیری قبر میں اتر گئے تو یادرکھیے! انتہائی شدید ترین عذابات کا شکار ہوسکتے ہیں ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّہماری نوجوان نسل کو فکر آخرت کے جذبے سے سرشار فرمائے اور گناہوں بھرے ماحول سے نجات عطا فرماکر دعوت اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستگی عطا فرمائے۔ 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{5}مدنی برقع سجالیا
	ٹیکسلا(ضلع راولپنڈی،پنجاب،پاکستان)کی مقیم اسلامی بہن کی تحریر کا لب لباب کچھ یوں ہے :دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے پہلے میری زندگی گناہوں کے دلدل میں دھنستی جارہی تھی۔ دن ہو یا رات گناہوں کا ایک تسلسل جاری تھا جو رُکنے کا نام نہ لیتا تھا۔ فیشن پرستی،بے پردگی اور دوسروں کی