Brailvi Books

بیٹے کی رہائی
13 - 32
 اپنے رب عَزَّوَجَلَّ سے اپنے سابقہ گناہوں کی معافی طلب کی، اس اجتماع کے بعد میری سوچ وفکر کا محور ہی بدل گیا، پہلے فلموں کی شائقہ تھی مگراب نجانے کیوں مجھے فلموں ڈراموں سے نفرت سی ہوگئی، نمازیں پابندی سے ادا کرنے لگی ، وقتاً فوقتاً تلاوتِ قرآن پاک کی سعادت حاصل کرتی، سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوتی رہی، جس کی برکت سے خوف خد ا ملا، سنّتوں پر عمل کرنے کی فضیلت سے آگاہی ہوئی، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ فیضانِ دعوتِ اسلامی سے میں دومرتبہ شریعت کورس کرنے کی سعادت پاچکی ہوں ، جس میں مجھے ڈھیروں ڈھیر علمِ دین کا خزانہ ہاتھ آیاہے، خصوصا ًوضو،غسل اور نماز کا صحیح طریقہ سیکھنے کو ملا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّتادم تحریر علاقائی مشاورت کی ذمہ دار ہونے کی حیثیت سے حسب استطاعت مدنی کاموں میں مصروفِ عمل ہوں ، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّاخلاص اور استقامت کے ساتھ دعوتِ اسلامی کا مدنی پیغام عام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو اور اسلامی بہنو!دیکھا آپ نے کس طرح بیٹے کی انفرادی کوشش سے اسلامی بہن کی زندگی میں مدنی انقلاب برپا ہوگیا، کل تک اپنی زندگی فلمیں دیکھنے اور گانے باجے سننے میں ضائع کررہی تھی مگر سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی برکت سے اس فعل بد سے نہ صرف تائب ہوگئی بلکہ فلمیں ڈرامے دیکھنا موقوف کردیا، یادرکھیے فلمیں ڈرامے دیکھنا حرام اور جہنم میں