لہٰذا ہرایک اسلامی بہن کو اپنے رب عَزَّوَجَلَّکی رضا پانے کا سامان کرنا چاہیے، بعض اسلامی بہنیں پردے کا جذبہ رکھتی ہیں مگر اس جذبے کو پائے تکمیل تک پہچانے سے گھبراتی اورشرماتی ہیں ان کی خدمت میں مدنی مشورہ ہے کہ واقعی اگر آپ پردے کی پابند بننا چاہتی ہیں ، اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کے حکم پر عمل کرنا چاہتی ہیں اور بے پردگی کے عذابات سے بچنے کا جذبہ رکھتی ہیں تو پھر اپنی زندگی کی بقیہ سانسوں کو غنیمت جانتے ہوئے فوراً بے پردگی سے تائب ہوکر دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے، اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت اپنا معمول بنالیجیے، پھر دیکھئے آپ کو کیسی برکات ملتی ہیں ، آپ نہ صرف خود پردے کی پابند بن جائیں گی بلکہ دیگر اسلامی بہنوں کو بے پردگی کے عذابات سے ڈراکر پردے کی ترغیب دلانے والی بن جائیں گی ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{4}خاص کرم ہوگیا
باب المدینہ (کراچی )کے علاقہ سولجر بازار کی رہائشی اسلامی بہن کا بیان الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ کچھ یوں ہے، حیاسے معمور دعوتِ اسلامی کی پاکیزہ فضاؤں میں داخل ہونے سے قبل میں نمازوں کی پابندی سے محروم تھی، حسد، وعدہ خلافی،جھوٹ،غیبت،چغلی،فلمیں ڈرامے اور گانے باجے دیکھنے سننے