Brailvi Books

بیٹا ہو توایسا
7 - 45
شیطان کو کنکریاں مارِیں 
	جب شیطان باپ بیٹے کو بہکانے میں ناکام ہوا اور ’’جمرے‘‘ کے پاس آیاتوحضرت ابراہیم عَلَيْهِالصَّلٰوۃُ وَالسَّلام  نے اُسے ’’سات کنکریاں ‘‘ ماریں ،کنکریاں مارنے پر شیطان آپ کے راستے سے ہٹ گیا۔یہاں سے ناکام ہو کر شیطان ’’دوسرے جمرے ‘‘پر گیا ، فِرِشتے نے دوبارہ حضرت ابراہیم عَلَيْهِالصَّلٰوۃُ وَالسَّلام سے کہا :’’ اِسے مارئیے ۔ ‘‘ آپ نے اسے سات کنکریاں مارِیں تو اُس نے راستہ چھوڑ دیا ۔ اب شیطان   ’’ تیسرے جمرے ‘‘ کے پاس پہنچا ، حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ