سمجھتے ہیں کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّنے انہیں اِس بات کا حکم دیا ہے۔یہ سن کر حضرت ہاجرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَانے ارشاد فرمایا:’’اگر ایسا ہے تو اُنہوں نےاللہ عَزَّ وَجَلَّکی اطاعت (یعنی فرماں برداری) کرکے بہت اچّھا کیا ۔‘‘اس کے بعد شیطان حضرتِاسمٰعیل عَلَيْهِالصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے پاس آیا اور انہیں بھی اِسی طرح سے بہکانے کی کوشِش کی لیکن اُنہوں نے بھی یہی جواب دیا کہ اگر میرے ابو جان اللہ عَزَّ وَجَلَّکے حکم پر مجھے ذَبح کرنے لے جارہے ہیں توبَہُت اچّھا کررہے ہیں ۔ (مُستَدرَک ج۳ص۴۲۶ رقم۴۰۹۴مُلَخَّصاً)