Brailvi Books

بیٹا ہو توایسا
36 - 45
پستے (Pistachio)
  پستہ د ل ودماغ کو قوت بخشتا ہے۔بدن کو موٹا کرتا اور گردے کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ذہن اور حافظہ مضبوط کرتا ہے ۔ کھانسی کے علاج کے لئیپستہ مفید ہے۔  (کتاب المفردات ص ۱۵۶)  
کاجو (Cashew)
	کاجو جسم کو غذائیت اور دِماغ کو طاقت دیتا ہے۔ بدن کو موٹا کرتا ہے۔نہار منہ شہد کے ساتھ کاجو کھانا دافع نسیان (یعنی بھولنے کی بیماری دور کرنے والا)ہے۔ایک کوڑھی (سفید داغ کا مریض) صرف کاجو بکثرت کھانے سے صحت یاب ہو گیا۔                   (ایضاً ص۳۳۶)