ذُوالْحَجکو یوم عرفہ( یعنی پہچاننے کا دن) کہا جاتا ہے۔دسویں رات پھر وہی خواب دیکھنے کے بعد آپ عَلَيْهِالصَّلٰوۃُ وَالسَّلامنے صبح اس خواب پر عمل کرنے یعنی بیٹے کی قربانی کا پکا ارادہ فرما لیاجس کی وجہ سے 10ذُوالْحَجکو یَوْمُ النَّحْر یعنی ’’ذَبح کا دن ‘‘کہا جاتا ہے۔ (تفسیرِ کبیر ج۹ص۳۴۶)
’’بیٹے کی قربانی‘‘ سے روکنے کی شیطان کی ناکام کوششیں
اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے بیٹے کی قربانی کے لئے حضرتِ ابراہیم عَلَيْهِالصَّلٰوۃُ وَالسَّلامجب اپنے پیارے بیٹے حضرتِ اسمٰعیل عَلَيْهِالصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکوجن کی عمر اُس