عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام ہی کے بال سفید ہوئے{۲} سب سے پہلے آپ عَلَیْہِ السَّلَام ہی نے (سفید بالوں )میں مہندی اورکَتَم (یعنی نیل کے پتوں ) کا خضاب لگایا {۳} سب سے پہلے آپ عَلَیْہِ السَّلَام ہی نے سلا ہوا پاجامہ پہنا {۴} سب سے پہلے آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے منبر پر خطبہ پڑھا {۵} سب سے پہلے آپعَلَیْہِ السَّلَام نے راہِ خدا میں جہاد کیا {۶} سب سے پہلے آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے مہمان نوازی یعنی مہمانی کی رَسم شروع کی {۷} سب سے پہلے آپ عَلَیْہِ السَّلَام ہی ملاقات کے وقت لوگوں سے گلے ملے {۸} سب سے پہلے آپ عَلَیْہِ السَّلَام ہی نے ثرید تیّار کیا۔ (شوربے میں بھگوئی ہوئی روٹی کوثرید کہتے ہیں ) (مِرقاۃ ج ۸ ص ۲۶۴ ملخّصًا)