Brailvi Books

بیٹا ہو توایسا
23 - 45
 بچّوں کی آپ اور آپ کی بیوی صاحِبہ حضرتِ سارہ عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامعالَم بَرزَخ میں پرورِش کرتے ہیں ۔ ( تفسیر نعیمی ج۱ص۶۸۲ مُلَخّصًا)
شیر قدم چاٹنے لگے 
	 حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامپر دو بھوکے  شیر چھوڑے گئے(اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی شان دیکھئے کہ)  وہ بھوکے ہونے کے باوجود آپعَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام کو چاٹنے اورسجدہ کرنے لگے۔ (اَلزُّہْد  لِلامام اَحمد بن حنبل ص۱۱۴)
ریت کی بوریوں سے سرخ گندُم نکلے !
    حضرت ابراہیمعَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام کوغَلّہ(یعنی اناج) نہیں