دعائیں مانگ کر کہتے تھے:’’ اِسْمَعْ یَا اِیْل ۔‘‘ اِسْمع کے معنیٰ ہیں :’’ سن ‘‘ اور ’’ اِیْل ‘‘ عبرانی زبان میں خدا عَزَّ وَجَلَّ کانام ، اِس طرح ’’ اِسْمَعْ یَا اِیْل ‘‘کے معنیٰ ہوئے :’’اے خدا عَزَّ وَجَلَّ! میری سن لے۔‘‘ جب آپ عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام پیدا ہوئے تو اس دعا کی یاد گار میں آپ کا نام’’ اسمٰعیل‘‘ رکھا گیا۔ (تفسیر نعیمی ج۱ص۶۸۸ ماخوذاً )
’’اَبُو الْاَنبِیا‘‘ کے دس حُرُوف کی نسبت سے حضرتِ ابراھیم
عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے 10 مخصوص فضائل
٭رسولِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکے بعد حضرت ابراہیم سب سے افضل ہیں ٭حضرت ِابراہیم