Brailvi Books

بیٹا ہو توایسا
19 - 45
کیاہر کوئی خواب دیکھ کر اپنا بیٹا ذَبح کر سکتا ہے؟
    یاد رہے! کوئی شخص خواب یا غیبی آواز کی بنیاد پر اپنے یا دوسرے کے بچّے یا کسی انسان کو ذَبح نہیں کر سکتا ، کرے گا تو سخت گنہگار اور عذاب نار کا حقدار قرارپائے گا۔  حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامجو خواب کی بنا پر اپنے بیٹے کی قربانی کے لئے تیّار ہو گئے یہ حق ہے کیوں کہ آپ نبی ہیں اور نبی کا خواب وحی الٰہی ہوتا ہے ۔ ان حضرات کا امتحان تھا، حضرتِ جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام جنتی دُنبہ لے آئے اور اللہ تَعَالٰی  کے حکم سے  حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام  نے اپنے پیارے بیٹے کے بجائے اُس جنتی دُنبے کو ذَبح فرما دیا۔