وَ اللّٰہُ اَکْبَر،جب حضرتِ اسمٰعیل عَلَيْهِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامنے یہ سنا تو فرمایا:اَللّٰہُ اَکْبَر وَ لِلّٰہِ الْحَمد، اس کے بعد سے اِن تینوں پاک حضرات کے ان مبارَک الفاظ کی ادائیگی کی یہ سنت قیامت تک کیلئے جاری وساری ہوگئی۔ (بِنایَہ شرح ہِدایَہ ج۳ص۳۸۷)
جنّتی مینڈھے کے گوشت کا کیا ہوا؟
حضرت ابراہیم عَلَيْهِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے حضرت اسمٰعیل عَلَيْهِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے فدیے میں جومینڈھا(یعنی دُنبہ) ذَبح فرمایا تھا،اس کے بارے میں اکثر مُفَسِّرین کا کہنا یہ ہے کہ وہ مینڈھا (یعنی دُنبہ) جنت سے آیا تھااور یہ وہی مینڈھا تھاجس کو حضرت آدم