Brailvi Books

بیٹا ہو توایسا
13 - 45
جنّت کا مینڈھا
     حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامنے جب حضرت اسمٰعیل عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام کو ذَبح کرنے کے لئے زمین پر لٹایا  تو اللہتَعَالٰیکے حکم سے حضرت جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام بطورِ فدیہ جنت سے ایک مینڈھا(یعنی دُنبہ) لئے تشریف لائے اور دُور سے اُونچی آوازمیں فرمایا:اَللّٰہُ اَکْبَر  اَللّٰہ ُاَکْبَر،جب  حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام نے یہ آواز سنی تو اپنا سر آسمان کی طر ف اٹھایا اور جان گئے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طرف سے آنے والی آزمائش کا وقت گزر چکا ہے اور بیٹے کی جگہ فدیے میں مینڈھا بھیجا گیا ہے لہٰذا خوش ہوکر فرمایا:لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ