غمگین نہ ہوں ۔ چھری خوب تیز کرلیجئے تاکہ میرے گلے پر اچھی طرح چل جائے (یعنی گلا فوراً کٹ جائے)کیونکہ موت بَہُت سخت ہوتی ہے، آپ مجھے ذَبح کرنے کے لئے پیشانی کے بل لٹایئے (یعنی چہرہ زمین کی طرف ہو) تاکہ آپ کی نظر میرے چہرے پر نہ پڑے اور جب آپ میری امی جان کے پاس جائیں تو انہیں میرا سلام پہنچا دیجئے اوراگر آپ مناسب سمجھیں تو میری قمیص انہیں دے دیجئے ، اس سے ان کو تسلّی ہوگی اورصبر آجائے گا ۔ حضرتِ ابراہیم عَلَيْهِالصَّلٰوۃُ وَالسَّلامنے ارشاد فرمایا : اے میرے بیٹے !تم اللہ عَزَّوَجَلَّکے حکم پر عمل کرنے میں میرے کیسے عمدہ مددگار ثابت ہورہے