بچے کی ذہنی کمزوری کا روحانی علاج
{۷۳}بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط 786 بار (اوّل آخر تین بار درود شریف) پڑھ (یا پڑھوا ) کر ایک بوتل پانی پر دم کرکے رکھ لیجئے اور وہ پانی روزانہ صبح نَہار منہ اور سوتے وقت بچے کو پلاتے رہئے ،ضرورتاً دوسرا پانی ملاتے رہئے ۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ ذِہن روشن ہو جائے گا۔(مدّت : تا حصولِ مراد)
اپنڈکس کا روحانی علاج
{۷۴}آیۃُ الکرسی11بار اوریَا عَظِیْمُ7 بار (اوّل آخر تین بار دُرُود شریف) پڑھ کر ایک چٹکی نمک پر دم کر کے اس کو پانی میں ڈال کر پی لیجئے۔یہ عمل دن میں تین بارکیجئے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اپنڈکس ختم ہو جائے گا۔
مِرگی کے دورے کا روحانی علاج
{۷۵}بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم۔ الٓـمّٓصٓ طٰسٓمّٓ کٓہٰیٰعٓصٓ یٰسٓ وَ الْقُرْاٰنِ الْحَکِیۡم حٰمٓ عٓسٓقٓ نٓ وَالْقَلَمِ وَ مَا یَسْطُرُوۡنَ ۔باوضو تین بار پڑھ کر مریض پر دم کیجئے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ مرگی کا دَورہ ختم ہو جائے گا۔
نظر کے روحانی علاج
{۷۶} ایک مرتبہ سُوْرَۃُ الْکَوْثَر پڑھ کر بچّے کے سیدھے گال پر دَم کیجئے۔ دوسری مرتبہ سُوْرَۃُ الْکَوْثَر پڑھ کراُلٹے گال کی طرف اور تیسری مرتبہ پڑھ کراس کی پیشانی پر