{۴۰} دل کی دھڑکن بڑھ جانے کا روحانی علاج
سُوْرَۃُ یٰسٓ کی یہ آیت: سَلٰمٌ ۟ قَوْلًا مِّنۡ رَّبٍّ رَّحِیۡمٍ ﴿۵۸﴾ 101 بار، اوّل آخِر تین تین بار دُرُود شریف پڑھ (یا پڑھوا)کر کسی کھانے یا پینے کی چیز پر دم کر کے کھایا پی لیجئے ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شِفاملے گی۔ (مدّتِ علاج:تا حصولِ شفا)
{۴۱}دل کے سوراخ کا روحانی علاج
لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 75بار پڑھ کر دل میں سوراخ والے بچّے نیز گھبراہٹ ،دل اور سینے کے تمام مریضوں کے سینے پر دم کرنا بِفَضلہٖ تعالیٰ مفید ہے۔
نظرِ بد کے 3 روحانی علاج
{۴۲} لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 60بار پڑھ کر دم کیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نظرِ بد کا اثر جاتا رہے گا۔
{۴۳} ہرچیز کھانے پینے سے قبل بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط پڑھ لینے کا عادی اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نظرِ بد سے محفوظ رہے گا۔
نظر اور درد کا روحانی علاج
{۴۴} یَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ 786بار کاغذ پر لکھ (یا لکھوا)کر تعویذکی طرح لپیٹ کر پلاسٹک کوٹنگ کر کے ریگزین یا کپڑے وغیرہ میں سی کر بازو میں باندھ یا گلے میں پہن لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نظر بد کا اثر ختم ہو جائیگا۔ جس کے ہاتھ پاؤں میں درد ہو اُس کیلئے بھی یہ تعویذ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ مفید ہے۔