گنجینہ بنا دِیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
المدد یا غوثِ اعظم :
حضرت سیِّدُنابِشَرقَرَظِیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکابیان ہے کہ میںشَکَرسے لَدے ہوئے 14 اُونٹوں سمیت ایک تِجارَتی قافلے کے ساتھ تھا ۔ ہم نے رات ایک خوف ناک جنگل میں پڑاؤ کِیا ، شب کے اِبْتِدائی حصّے میں میرے چار لَدے ہوئے اُونٹ لَاپَتا ہوگئے جو کافی تلاش کے باوُجُود نہ ملے ۔ قافلہ بھی کُوچ کرگیا ، شُتُربان( یعنی اُونٹ ہانکنے والا) میرے ساتھ رُک گیا ۔ صُبْحْ کے وقْت مجھے اچانک یاد آیا کہ میرے پیرو مرشِد حُضُوْر غَوْثِ پاکرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے مجھ سے فرمایا تھا : جب بھی تُو کسی مصیبت میں مبُتلا ہو جائے تو مجھے پُکارناوہ مصیبت جاتی رہے گی ۔ پس میں نے یوں فریادکی : یَاشَیْخْ عَبْدَالقَادِر!میرے اُونٹ گُم ہوگئے ہیں ۔ یَاشَیْخْ عَبْدَالقَادِر!میرے اُونٹ گُم ہوگئے ہیں ۔ یَکایَک جانِبِ مشرق ٹِیلے پرمجھے سفید لباس میں مَلْبُوس ایک بزرگ نظرآئے جو اِشارے سے مجھے اپنی جانب بُلارہے تھے ۔ میں اپنے شُتُر بان کو لے کر جُوں ہی وہاں پہنچا تو وہ بزرگ نگاہوں سے اَوجھل ہوگئے مگرمیرے چاروں گُمشُدَہ اُونٹ وہاں موجود تھے ، ہم نے اُنہیں لِیا اوراپنے قافلے سے جا ملے ۔ (1)
آپ جَیْسا پِیر ہوتے کیا غَرَض دَر دَر پِھروں
آپ سے سب کُچھ مِلا یاغوثِ اَعْظَم دَسْتْ گیر(2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
________________________________
1 - بھجة الاسرار ، ذکر فضل اصحابہ الخ ، ص۱۹۶
2 - حدائق بخشش ، ص۵۴۸