Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
449 - 541
 تَفْرِقُیعنی میں لوگوں کوجمع کررہا ہوں اورتُومنتشرکر رہا ہے ۔ یہ فرمانا تھا کہ اہْلِ مجلس پر بارش بَرَسنابندہو گئی ، اَلْبَتّہ مدرسے کے باہراُسی طرح برستی رہی لیکن شرکائے مجلس پربارش کا ایک بھی قطرہ نہ گِرا ۔ (1) 
مریدنی کی فریاد رسی :
	ایک عورت حضرت سیِّدُناشیخ عبْدُالقادرجِیلانیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی مُریدہوئی ، اُس پر ایک فاسق شخص عاشق تھا ، ایک دن وہ کسی حاجت کے لئے پہاڑ کے غار کی طرف گئی تو اُس فاسق شخص کو کسی طرح معلوم ہوگیا ، وہ بھی اس کے پیچھے ہولِیا حتّی کہ اُسے پکڑ لِیا ، اُس عورت نے وہیں سے حُضُورغوثِ پاکرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو مدد و فریاد کے لئے بلندآواز سے پُکارا ، اس وقْت حُضُورغوثِ پاکرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاپنے مدرسے میں وضوفرمارہے تھے ، فریاد سُن کر اپنی کھڑاؤں ( یعنی لکڑی کی بنی ہوئی جوتیوں) کو غار کی طرف پھینکا ، وہ کھڑاویں اُس فاسق کے سر پر پڑنے لگیں حتّی کہ وہ مرگیا ، عورت آپ کی نعلیْنِ مُبارک لے کر حاضرِخدمت ہوئی اورآپ  کی مجلس میں سارا قِصّہ بیان کردِیا ۔ (2) 
غوثِ اعظم بَمَنِ بے سروساماں مَدَدے 		قِبلۂ دِیں مَدَدے کَعبۂ ایماں مَدَدے
	ترجمہ : اے غوثِ اعظمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ!مجھ بے سروساماں کی مددفرمایئے ۔  اے قِبلہ دِیں! میری مدد فرمائیے ۔  اے کعبَۂ اِیماں!میری مدد فرمایئے ۔ 
ایک وسوسہ اوراُس کاجواب :
	ہوسکتاہے کہ یہ واقعہ سُن کر کسی کے ذہن میں یہ وسوسہ پیداہوکہ آخر اب مصیبت 



________________________________
1 -    بھجةالاسرار ، ذکرفصول من کلامہ   الخ ، ص۱۴۷
2 -    تفریح الخاطر ، ص۳۷