Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
444 - 541
میں نے کہا : گُدڑی کے نیچے ۔ ڈاکواس حقیقت کومذاق تصوُّرکرتاہواچلاگیا ، اِس کے بعد دوسراڈاکوآیا ، اُس نے بھی اِسی طرح کے سوالات کئے اورمیں نے یہی جوابات اُسے بھی دئیے ، وہ بھی مذاق سمجھتے ہوئے چلتا بنا ، جب سب ڈاکو اپنے سردار کے پاس جمع ہوئے تو اُنہوں نے اپنے سردار کو میرے بارے میں بتایا ، پس مجھے وہاں بلا لِیا گیا ، وہ مال کی تَقْسِیْم کرنے میں مصروف تھے ۔ ڈاکوؤں کے سردارنے مجھ سے پُوچھا : تمہارے پاس کیاہے ؟میں نے کہا : 40دینارہیں ۔ سردارنے حکم دِیاکہ اِس کی تلاشی لو ۔ تلاشی لینے پرجب سچّائی کااِظْہار ہوا تو اُس نے تَعَجُّب سے سوال کِیا : تمہیں سچ بولنے پر کس چیز نے آمادہ کِیا؟میں نے کہا : والدۂ ماجِدہ کی نصیحت نے ۔ سرداربولا : وہ نصیحت کیاہے ؟میں نے کہا : میری والدۂ ماجِدہ نے مجھ سے یہ عہدلِیاتھاکہ میں ہمیشہ سچ بولوں گااورعہدکی خِلاف وَرْزی نہیں کروں گا ۔ یہ سن کر ڈاکوؤں کا سردار روتے ہوئے  کہنے لگا : تم نے تواپنی ماں سے کئے ہوئے وعدے کی خِلاف وَرْزی نہیں کی اورایک ہم ہیں کہ ساری عُمر اپنے رَبّ عَزَّ  وَجَلَّسے کئے ہوئے وعدے کے خِلاف گُزاردی  ۔ پھر اُسی وقْت وہ اوراُس کے تمام ساتھی میرے ہاتھ پرتائب ہوئے اور قافلے والوں کا لُوٹا ہوا مال بھی واپس کر دِیا ۔ (1) 
نگاہِ ولی میں وہ تاثیر دیکھی		بدلتی ہزاروں کی تقدیر دیکھی
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہواکہ ہمارے حُضُورغوثِ پاکرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنہ توکبھی جُھوٹ بولتے اورنہ ہی وعدہ خِلافی کرتے ۔ اس سے وہ لوگ درسِ عِبْرت حاصل کریں کہ جوخُودکوحُضُورغوثِ پاکرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکاعقیدت مَنْدکہنے کے باوُجُودجُھوٹ



________________________________
1 -    بھجةالاسرار ، ذکرطریقہ ، ص۱۶۸