Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
442 - 541
 ہوا اُنہیں برداشْت کرتے کرتے پہاڑ بھی پَھٹ جاتا ، یہ تو اُس ذاتِ بے نیازعَزَّ  وَجَلَّکا فضل و کرم ہے کہ میں عافِیَّت کے ساتھ اُن کانٹے دار جنگلوں سے گُزر گیا ۔ (1) 
محمد کا رسولوں میں ہے جیسے مرتبہ اعلیٰ
ہے افضل اولیاء میں یوں ہی رُتبہ غوثِ اعظم کا
عطا کی ہے بُلندی حق نے اہلُاللہ کے جھنڈوں کو
مگر سب سے کیا اُونچا پھریرا غوثِ اعظم کا(2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ نے مُلاحَظَہ فرمایاکہ ہمارے غَوْثِ اَعْظَمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکوعِلْمِ دِین حاصِل کرنے کاکِس قَدَرشوق تھاکہ تکلیفیں اورمَشَقَّتیںبرداشْت کر کے بھی عِلْمِ دِین  حاصِل فرماتے ۔ یقیناً عِلْمِ دِین  کاحُصُول بہت بڑی سَعَادت ہے ۔ عِلْم کے حُصُول کی کوشِش کرنے والوں کے لئے احادِیثِ مُبارَکہ میں کثیرفضائل بیان کئے گئے ہیں ۔ چُنانچہ
	حضرت سیِّدُناابُوسَعِیْدخُدْرِیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہاللہعَزَّ  وَجَلَّکے محبوب ، دانائے غُیُوبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : جودِین کاعِلْم سیکھنے کے لئے صُبْح یا شام کو چلا وہ جنّتی ہے ۔ (3) 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!ہمارے غوثِ پاکرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے عِلمِ دین کی جستجو میں دُور 



________________________________
1 -    قلائد الجواھر ، ص۱۰
2 -   قبالَۂ بخشش ، ص۵۴
3 -   حلية الاولياء ، مسعر بن كدام ، ۷ / ۲۹۵ ، حدیث : ۱۰۵۸۱