Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
440 - 541
 ماجدہ کے پیٹ میں تھے ، جب والدہ صاحبہ کو چھینک آتی اوروہاَلْحَمْدُ لِلّٰہکہتیں توآپ پیٹ ہی میں جواباً  یَرْحَمُکِ اللہُکہتے ۔ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہیَکُم رَمَضانُ المُبارک بروز پیرصبْحِ صادق کے وقْت دُنیامیں جلوہ گَرہوئے ، اس وقْت ہونٹ آہستہ آہستہ حرکت کر رہے تھے اور اللہ اللہکی آوازآرہی تھی ۔ (1) جس دن آپ کی ولادت ہوئی ، اس دن آپ کے دِیارِ وِلادت جِیلان شریف میں1100بچے پیدا ہوئے ، وہ سب کے سب لڑکے تھے اور سبولِیُّاللہ بنے ۔ (2) آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے پیدا ہوتے ہی روزہ رکھ لِیااور جب سُورج غُروب ہوا ، اس وقْت ماں کا دُودھ نوش فرمایا ، سارا رَمَضان آپ کا یہی معمول رہا ۔ (3) پانچ بَرَس کی عُمر میں جب پہلی باربِسْمِاللہکی رَسْم کے لئے کسی بُزرگ کے پاس بیٹھے تواَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْماوربِسْمِاللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمپڑھ کرسورۂ فاتحہ اورالٓمّٓسے لے کر18پارے پڑھ کر سُنا دئیے ۔ اُن بُزرگ نے کہا : بیٹااورپڑھئے ۔ فرمایا : بس مجھے اِتناہی یادہے ، کیونکہ میری  والدہ کو بھی اتنا ہی یادتھا ، جب میں اپنی ماں کے پیٹ میں تھااس وقْت وہ پڑھاکرتی تھیں ، میں نے سُن کر یادکر لِیا تھا ۔ (4) 
تُو ہے وہ غوث کہ ہر غوث ہے شیدا تیرا		تُو ہے وہ غیث کہ ہر غیث ہے پیاسا تیرا(5)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد



________________________________
1 -    الحقائق فی الحدائق ، ۱ / ۱۳۹
2 -    تفریح الخاطر ، ص۵۸
3 -    بھجة الاسرار ، ص۱۷۲
4 -    الحقائق فی الحدائق ، ۱ / ۱۴۰بتغیرقلیل
5 -   حدائق بخشش ، ص۲۳