عبْدُالقادراورکُنْیَت ابُومحمد ہے نیز مُحِیُّ الدِّین ، مَحْبُوبِ سُبْحانی ، غَوْثِ اعظم اورغَوثِ ثَقَلَیْن وغیرہ آپ کے اَلْقَابات ہیں ۔ آپ کے والدِماجِد کانام حضرت سیِّدُنااَبُوصَالِحْ موسیٰ جنگی دوسترَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاوروالِدَۂ ماجِدہ کا نام اُمُّ الْخَیر فاطمہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَاہے ، آپ والد کی طرف سے حَسَنی اور والِدَہ کی جانب سے حُسَیْنی سَیِّد ہیں ۔ (1)
تُو حُسَیْنی حَسَنی کیوں نہ مُحِیُّ الدِّیں ہو اے خِضَر مَجْمَعِ بَحْرَیْن ہے چشمہ تیرا(2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حَیْرت اَنگیز واقعات :
حضرت سیِّدُناعبْدُالقادرجِیلانیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی وِلادَتِ باسَعادَت کے وقْت بہت سے حیرت اَنگیز واقعات ظُہُور پَذِیر ہوئے ، سب سے بڑی بات تو یہ ہے کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی پیدائش کے وقْت آپ کی والدۂ ماجِدہ حضرت اُمُّ الْخَیْرفاطِمہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَاکی عُمر60سال تھی ، اِس عُمرمیں عام طورپرعورتوں کواَوْلادسے نااُمیدی ہوجاتی ہے ، یہاللہ عَزَّ وَجَلَّکاخاص فَضْل تھاکہ اس عُمرمیں حُضُورغوثِ اعظمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اُن کے بَطْنِ مُبارک سے پیدا ہوئے ۔
عموماًبچّہ جب ماں کے پیٹ میں ہوتاہے تووہ دُنیااوردُنیامیں جوکچھ ہے اس سے بے خبر ہوتاہے پھرجب دُنیا میں آجاتا ہے تو بھی اُسے ہوش سنبھالنے میں ایک طویل عرصہ درکار ہوتا ہے مگر قربان جائیے سردارِ اَوْلِیاء پر کہ آپ کی ذاتِ با برکات سے کرامات کا ظُہُوراِس دُنیامیں جلوہ گری سے قبل اوربعدِولادت( فوراً) ہی ہونے لگاتھا ۔ چُنانچہ ابھی آپ اپنی والدۂ
________________________________
1 - بھجةالاسرار ، ذکرنسبہ وصفتہ ، ص۱۷۱ملخصا
2 - حدائِقِ بخشش ، ص ۱۹