Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
434 - 541
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ   	وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ   	وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
دُرُوْد شریف کی فضیلت : 
	حضرت سیِّدُناعبْدُالعزیزدَبّاغرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : اِس میں کوئی شُبہ نہیں کہ حُضورِاَنور ، شافِعِ محشرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپردُرودِ پاک پڑھنا تمام اَعمال سے اَفضل ہے ، یہ اُن ملائکہ کاذِکْرہے جواَطرافِ جنّت میں رہتے ہیں اورجب وہ حضورنَبِیِّ کریم ، رءُوْفٌ رّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی ذاتِ گرامی پردُرودِپاک پڑھتے ہیں تواُس کی بَرَکت سے جنّت کُشادہ ہوجاتی ہے ۔ (1) 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مُرغی زندہ کردی : 
	ایک بی بی سرکارِبغدادحضورغوثِ پاکرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی خدمت میں یہ کہہ کراپنا بیٹاچھوڑگئیں کہ یہ آپ سے مَحَبَّت کرتاہے اللہعَزَّ  وَجَلَّاوراُس کے رسولصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے لئے اِس کی تَرْبِیَت فرمادیجئے ۔ آپ نے اُ سے قبول فرماکرمُجاہدے پرلگادِیا ، ایک روزاُس کی ماں آئی ، دیکھالڑکابھوک اورشب بیداری سے بہت کمزوراورزَرْد( یعنی پِیلا) ہوگیا ہے اورجَوکی روٹی کھارہاہے ، وہ بی بی جب غوثِ پاکرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے پاس حاضر ہوئیں



________________________________
1 -    الابریز ، الباب الحادی عشر فی الجنة ، باب فی زیادة الجنة   الخ ، ۲ / ۳۳۷