ہاتھ ملانے کے دَوران جودعا مانگیں گے اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّقَبول ہوگی ہاتھ جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کی مغفرت ہوجائے گی ۔ (1) اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ ٭ … آپس میں ہاتھ ملانے سے دُشمنی دُورہوتی ہے ۔ ٭ … جتنی بارملاقات ہوہربارہاتھ ملاسکتے ہیں ۔ ٭ … دونوں طرف سے ایک ایک ہاتھ ملانا سنّت نہیں مصافحہ دو ہاتھ سے کرنا سنّت ہے ۔ ٭ … بعض لوگ صِرف اُنگلیاں ہی آپس میں ٹکڑا دیتے ہیں یہ بھی سنت نہیں ٭ … ہاتھ ملانے کے بعد خُوداپناہی ہاتھ چوم لینامکروہ ہے ۔ (2) ہاتھ ملانے کے بعداپنی ہتھیلی چوم لینے والے اسلامی بھائی اپنی عادت نکالیں ۔ ٭ … مُصافَحَہ کرتے ( یعنی ہاتھ ملاتے ) وقت سنّت یہ ہے کہ ہاتھ میں رومال وغیرہ حائل نہ ہو ، دونوں ہتھیلیاں خالی ہوں اور ہتھیلی سے ہتھیلی ملنی چاہئے ۔ (3)
طرح طرح کی ہزاروں سُنَّتیں سیکھنے کے لئے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکی مطبوعہ دوکُتُب ( ۱) …312صفحات پرمشتمل کتاب ’’ بہارِشریعت ‘‘ حصّہ16اور( ۲) …120صفحات کی کتاب
’’ سُنَّتیں اورآداب ‘‘ ہَدِیَّۃحاصل کیجئے اورپڑھئے ۔ سُنَّتوں کی تربیّت کاایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنَّتوں بھرا سفر بھی ہے ۔
لُوٹنے رَحمتیں قافلے میں چلو سیکھنے سنتیں قافلے میں چلو
ہوں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو ختم ہوں شامتیں قافلے میں چلو(4)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
٭…٭…٭…٭
________________________________
1 - مسند احمد ، مسند انس بن مالک ، ۴ / ۲۸۶ ، حدیث : ۱۲۴۵۴
2 - تبیین الحقائق ، کتاب الکراهیة ، فصل فی الاستبراء وغیرہ ، ۷ / ۵۶
3 - درمختار ، کتاب الحظر والاباحة ، باب الاستبراء وغیرہ ، ۹ / ۶۲۹
4 - وسائل بخشش مرمم ، ص۶۶۹