Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
432 - 541
اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ جَنَّت  نشان ہے :  ’’ جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جَنَّت  میں میرے ساتھ ہو گا ۔   ‘‘ (1) 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ہاتھ ملانے کی سنتیں اور آداب :
	آئیے !شیخ طریقت ، امیْرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسالے 101مدنی پھول سے ہاتھ ملانے کی چندسنتیں اورآداب سنتے ہیں : پہلے دوفرامین مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمملاحظہ ہوں : (1)…جب دو مسلمان ملاقات کرتے ہوئے مُصافَحہ کرتے ہیں اورایک دوسرے سے خیریت دریافت کرتے ہیں تواللہعَزَّ  وَجَلَّان کے درمیان سو( 100) رحمتیں نازل فرماتا ہے جن میں سے ننانوے ( 99) رحمتیں زیادہ پُرتپاک طریقے سے ملنے والے اوراچھے طریقے سے اپنے بھائی سے خیریت دریافت کرنے والے کے لئے ہوتی ہیں ۔ (2) (2)…جب دودوست آپس میں ملتے ہیں اورمُصافَحَہ کرتے ہیں اورنبی( صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) پردُرُود پاک پڑھتے ہیں تو ان دونوں کے جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں ۔ (3)  ٭ …  دومسلمانوں کابوقْتِ ملاقات سلام کر کے دونوں ہاتھوں سے مُصافَحَہ کرنا یعنی دونوں ہاتھ ملانا سنّت ہے ۔  ٭ …  رخصت ہوتے وَقت بھی سلام کیجئے اور ہاتھ بھی ملا سکتے ہیں ۔  ٭ …  ہاتھ ملاتے وقت درود شریف پڑھ کر ہو سکے تو یہ دعا بھی پڑھ لیجئے : یَغفِرُ اللہُلَنَاوَلَکُمْ( یعنیاللہعَزَّ  وَجَلَّہماری اور تمہاری مغفِرت فرمائے )  ۔  ٭ …  دومسلمان



________________________________
1 -   ترمذی ، کتاب العلم ، باب ماجاءفی الاخذبالسنة   الخ ، ۴ /  ۳۰۹ ، حدیث : ۲۶۸۷
2 -    معجم اوسط ، ۵ / ۳۷۹ ، حدیث : ۷۶۷۲
3 -    شعب الایمان ، باب فی مقاربة وموادة اهل الدین ، فصل فی المصافحة   الخ ، ۶ /  ۴۷۱ ، حدیث : ۸۹۴۴