کریم کی تلاوت(6)…اللہتبارک وتعالیٰ کی نعمتوں کاشکر(7)…نعمتوں میں غوروفِکر اور(8)…بندوں سے خیرخواہی محبَّتِ الٰہی کے حصول کے ذرائع ہیں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مجْلس اَلْمدینہ لائبریری کا تَعارُف :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ!تَبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سِیاسِی تحریک ، دعوتِ اسلامی سُنَّتوں کی خِدمت کے لیے کم وبیش103شُعبہ جات میں مدنی کام کررہی ہے ۔ آسان اندازسے عِلمِ دین کی روشنی پھیلانے اورلوگوں کواسلامی تعلیمات سے رُوشَناس کروانے کے لیے ان شعبوں میں ایک شُعبہ ’’ المدینہ لائبریری ‘‘ بھی قائم کِیا گیاہے ۔ جس میں مُطالَعہ کے لیے خُوشگوارماحول ، آڈیو ، ویڈیوبیانات ومدنی مذاکرے سُننے اور مَدَنی چینل دیکھنے کے لیے کمپیوٹر وغیرہ کی ترکیب بنائی جاتی ہے ۔ المدینہ لائبریری میں مُختلِف مَوضُوعات پر مُشتمِل شیْخِ طریقت ، امیْرِاَہلسُنَّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ، عُلَمائے اہلسنتکَثَّرَہُمُ اللہُ تَعَالٰیاوراَلْمدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ کی کُتُب و رَسائِل اورCDs Ds VC وغیرہ مجلس کی طرف سے طے شدہ نظام کے مطابق رکھنے کی ترغیب دِلائی جاتی ہے ۔ ہم بھی اِس سَہولَت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے عِلمِ دین کی برکات سے مالا مال ہو سکتے ہیں ۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو(1)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اورچندسنّتیں اورآداب بَیان کرنے کی سعادت حاصِل کرتاہوں ۔ مصطَفٰے جانِ رحمتصَلَّی
________________________________
1 - وسائل بخشش مرمم ، ص۳۱۵