Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
430 - 541
 گفتگوکواپنے لئے مَشعلِ راہ بنانابھی محبت ِالٰہی کی عَلامت ہے ۔ لہٰذامَحَبَّتِ الٰہی بڑھانے ، رِضائے الٰہی پانے ، دل میں خوفِ خداجگانے ، ایمان کی حِفاظت کی کُڑھن بڑھانے ، خُود کو عذابِ قبرو جہنَّم سے ڈرانے ، گُناہوں کی عادت مِٹانے ، خود کو سُنَّتوں کا پابند بنانے ، دل میں عِشقِ رسول کی شَمع جَلانے اور جنَّتُ الفردوس میں مکّی مَدَنی مُصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا پڑوس پانے کا شوق بڑھانے کے لیے اچھامدنی ماحول اورنیک لوگوں کی صُحبت حد دَرجہ ضروری ہے کیونکہ آج مُعاشرے کے ناگُفتہ بِہ حالات میں گُناہوں کا زوردار سیلاب جسے دیکھو بہائے لئے جا رہا ہے ۔ ایسے میں تَبلیغِ قراٰن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی  کا مَدَنی ماحول کسی نعمَتِ عُظمٰی سے کم نہیں ، لہٰذا آپ بھی اس پیارے سے مدنی ماحول سے ہر دَم وابَستہ رہئے ۔ نیز عاشقانِ رَسُول کے ساتھ سُنَّتوں کی تَربِیَت کے مدنی قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنالیجئے ، اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّمَحبتِ الٰہی اورسُنَّتِ رسول کی دولت کاخزانہ حاصل ہوگا ۔ اللہعَزَّ  وَجَلَّہمیں بیان کردہ مدنی پُھولوں پر عمل کرنے کی سَعادَت عطا فرمائے  ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 
بیان کاخلاصہ :
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!آج کے بیان میں ہم نے اللہعَزَّ  وَجَلَّ کی مَحَبَّت پانے کے حوالے سے چندمدنی پُھول سُننے کی سعادت حاصل کی کہ کن کن ذرائع سے اللہعَزَّ  وَجَلَّکی مَحَبَّت  حاصل ہو سکتی ہے ۔ مثلاً
	(1)…پیارے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی اِطاعت(2)…نوافل کی کثرت (3)…مصائب وآلام پرصبر(4)…دِل سے دُنیاکی محبت کونکال دینا(5)…قرآنِ