جب رات کوسونے کے لیے بسترپرجائیں تودن بھرکے مُعامَلات کویادکرتے ہوئے فکرِمدینہ( یعنی غورو فِکر) کیجئے ۔
صَلٰوۃُالتوبہ :
شیْخِ طریقت ، امیْرِاہلسُنَّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے عطاکردہ72مدنی انعاماتمیں سے مدنی انعام نمبر16میں ہے کہ”کیاآ ج آپ نے کم اَزْکم ایک بار( بہتریہ ہے کہ سونے سے قبل) صَلٰوۃُالتوبہپڑھ کردن بھرکے سابقہ ہونے والے تمام گُناہوں سے توبہ کرلی؟نیز خدا نخواستہ گُناہ ہوجانے کی صُورت میں فوراً توبہ کرکے آئندہ وہ گُناہ نہ کرنے کا عہد کیا؟ ‘‘
لہٰذاہمیں بھی چاہیے کہ دن بھرمیں اگرکوئی نیکی جانے اَنجانے میں بندوں کے دِکھاوے کے لیے کی تواس سے توبہ کرتے ہوئے آئندہ اِخْلاص کے ساتھ نیکیاں کرنے کی نِیَّت کریں اورگُناہوں کو یاد کرکے سچی توبہ کرنے کی عادت بنائیں تاکہ ہم بھیاللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب بندوں میں شامل ہوجائیں ۔
مِٹا میرے رَنج و اَلَم یاالٰہی عطا کر مجھے اپنا غم یاالٰہی!
شرابِ مَحَبَّت کچھ ایسی پِلا دے کبھی بھی نشہ ہو نہ کم یاالٰہی!
عبادت میں لگتا نہیں دل ہمارا ہیں عِصیاں میں بَدمَسْت ہم یاالٰہی!(1)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مَحَبَّتِ الٰہی کے بارے میں مَزیدمَعلُومات حاصل کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکی مَطبُوعہ692صَفحات پر مُشتمل کتاب بنام ’’ مُکَاشَفَۃ ُالْقُلُوْب ‘‘ کے باب”مَحَبَّتِ الٰہی“ کا مُطالَعہ بے حد مُفید ہے نیز اللہعَزَّ وَجَلَّ سے سچی محبت کرنے والے نکوکاروں کی صُحبت اختیار کرنا ، ان کی نصیحت آمیز
________________________________
1 - وسائل بخشش مرمم ، ص۱۰۹