جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَاماس سے ناراض ہوجاتے ہیں ، پھر آسمان والوں میں اعلان کرتے ہیں کہ اللہعَزَّ وَجَلَّفُلاں سے ناراض ہے تم بھی اس سے ناراض ہوجاؤ ۔ تو وہ اس سے نفرت کرتے ہیں پھر زمین میں اس کے لیے نفرت رکھ دی جاتی ہے ۔ (1)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی چاہیے کہ اللہعَزَّ وَجَلَّکامحبوب بننے کے لیے زِیادہ سے زِیادہ عبادت وتلاوت اورنیکیوں کی عادت بنائیں اوراگربتقاضائے بَشَرِیَّت کوئی گُناہ سَرزَدہوجائے توفوراً اللہعَزَّ وَجَلَّکی بارگاہ میں سچی توبہ کرلیں کہاللہعَزَّ وَجَلَّتوبہ کرنے والوں کوبہت پسندفرماتاہے ۔ چُنانچہ پارہ2 ، سُوْرَۃُ الْبَقَرَہ ، آیت نمبر222میں ارشادہوتاہے :
اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِیْنَ(۲۲۲) ( پ۲ ، البقرة : ۲۲۲)
ترجمۂ نزالایمان : بے شکاللہپسندرکھتاہے بہت توبہ کرنے والوں کواورپسندرکھتاہے ستھروں کو ۔
میں کر کے توبہ پلٹ کر گناہ کرتا ہوں حقیقی توبہ کا کر دے شرف عطا یا رب(2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حضرت سیِّدُناانسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہسَیِّدُالْمُبَلِغِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عالیشان ہے : گُناہ سے تو بہ کرنے والا ایساہے گویا اس نے گُناہ کیاہی نہیں اور جب اللہعَزَّ وَجَلَّکسی بندے سے مَحَبَّت کرتا ہے تو اسے کوئی گُناہ نُقْصان نہیں دیتا ۔ (3)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا کہ توبہ کرنے والوں کواللہعَزَّ وَجَلَّپسندفرماتا ہے ، لہٰذاہمیں بھی اپنے صغیرہ وکبیرہ گُناہوں سے توبہ کرتے رہنا چاہیے بِالخُصُوص
________________________________
1 - مسلم ، کتاب البر ، باب اذا احب الله تعالٰی عبدًا...الخ ، ص۱۰۸۶ ، حدیث : ۶۷۰۵
2 - وسائل بخشش مرمم ، ص۷۸
3 - مسندفردوس ، ۱ / ۳۰۸ ، حدیث : ۲۲۵۱