Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
2 - 541
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِالْمُرْسَلِیْنَ
اَمَّابَعْدُفَاَعُوْذُبِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِطبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِط
 ’’ دعوتِ اسلامی  ‘‘ کے 10 حُروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی ’’ 10نیّتیں  ‘‘ 
فرمانِ مصطفٰے : نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖیعنی مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے ۔ ( معجم کبير ، ۶ / ۱۸۵ ، حديث : ۵۹۴۲)
دومَدَنی پھول : 	( ۱) بِغیراچّھی نیّت کے کسی بھی عمَلِ خیرکا ثواب نہیں ملتا ۔
( ۲) جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ ، اُتناثواب بھی زِیادہ ۔
	( ۱) ہربارحمدوصلوٰۃ اورتَعَوُّذوتَسْمِیہسے آغازکروں گا ۔ ( اسی صَفْحَہ پراُوپردی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے اس پرعمل ہوجائے گا) ( ۲) رِضائے الٰہی کے لئے اس کتاب کااوّل تاآخِر مُطالَعَہ کروں گا ۔ ( ۳) حتَّی الْوَسْع اِس کاباوُضُواورقبلہ رُومُطالَعَہ کروں گا ۔ ( ۴) قرآنی آیات اوراَحادیْثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا ۔ ( ۵) جہاں جہاں ’’ اللّٰہ  ‘‘  کانام پاک آئے گاوہاںعَزَّ وَجَلَّاورجہاں جہاں
 ’’ سرکار  ‘‘  کااِسْمِ مبارَک آئے گاوہاںصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّماورجہاں جہاں کسیصحابییا بزرگ کانام آئے گاوہاںرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاوررَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہپڑھوں گا ۔ ( ۶) ( اپنے ذاتی نسخے کے )  ’’ یادداشت  ‘‘ والے صَفْحَہ پرضَروری نِکات لکھوں گا ۔ ( ۷) دوسروں کویہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا ۔ ( ۸) حدیثِ پاک ’’ تَھَادَوْا تَحَابُّوْا  ‘‘ ایک دوسرے کوتحفہ دوآپس میں محبت بڑھے گی ۔ ( مؤطاامام مالک ، ۲ /  ۴۰۷ ، حديث : ۱۷۳۱) پرعمل کی نیت سے ( ایک یا حسب ِ توفیق) یہ کتاب خرید کردوسروں کوتحفۃًدوں گا ۔ ( ۹) عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میںسفر کیا کروں گا ۔ ( ۱۰) کتابت  وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو ناشرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا ۔ 
( ناشِرین وغیرہ کو کتابوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا)