Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
96 - 341
’’مَافَعَلَ اللہُ بِکَ یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟‘‘ فرمایا: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے بخش دیا۔‘‘میں نے پوچھا: ’’آپ کی بخشش آپ کے زہد وتقویٰ کی وجہ سے ہوئی؟‘‘ فرمایا: ’’نہیں ،بلکہ اس لیے کہ میں نے حضرت سیِّدُنا ابن سماک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ   کی نصیحت کو قبول کیا،فقر یعنی غریبی کو اختیار کیا اور فقرا ء یعنی غریب لوگوں سے محبت کی۔‘‘(1)
تحقیر مساکین کے چار اسباب و علاج:
(1)… تحقیر مساکین کا پہلا سبب غرور و تکبر ہے کہ بندہ اپنے گھمنڈ کی وجہ سے تحقیر مساکین جیسے قبیح فعل کا مرتکب ہوتا ہےاور اسے غریب ومساکین لوگ کیڑے مکوڑوں کی طرح حقیر لگتے ہیں۔ اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ اپنے نفس کا محاسبہ کرے اور اپنا یہ مدنی ذہن بنائے کہ یہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی مشیت ہے کہ اس نے مختلف لوگوں کو مختلف احوال عطا کیے ہیں ، کوئی امیر وکبیر تو کوئی غریب ومسکین۔ میرے پاس جو بھی مال و دولت ہے وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عطاکردہ ہے،میری اس بر ی عادت کے سبب اگر خدانخواستہ مجھے بھی غربت وتنگدستی کی آزمائش میں مبتلا کر دیا جائے اور دیگر لوگ میرے ساتھ بھی یہ رویہ رکھیں تو میری کیفیت کیا ہوگی؟ یقیناً یہ میرے نفس پر گراں گزرے گا۔‘‘
(2)… تحقیر مساکین کادوسرا سبب ظلم ہے۔غریب و مسکین اَفراد اپنی غربت و
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…الرسالۃالقشیریۃ،ابو محفوظ معروف بن فیروز الکرخی،ص۲۷۔