Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
92 - 341
بھیجا۔ محدث اعظم پاکستان حضرت علامہ مولانا سردار احمد چشتی قادری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  نے یہ کہہ کر اس کی دعوت مسترد کردی کہ: ’’میں حرمین طیبین میں اللہ و رسول کا مہمان ہوں ،کسی دنیا دار یا امیر کی دعوت کیسے قبول کرلوں ؟۔‘‘(1)
تعظیم اُمراء کے چار اسباب اور ان کا علاج:
(1)… تعظیم اُمراء کا پہلا اور سب سے بڑا سبب مال ودولت کی حرص ہےکہ عموماً بندہ امیر لوگوں کی تعظیم ان کے مال واسباب کو حاصل کرنے کے لیے کرتا ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ مال ودولت کی غیر ضروری محبت کی تباہ کاریوں پر غور کرے کہ اس سے بندے کا سکون تباہ وبرباد ہوجاتاہے، نیز نیکیوں سے بھی دوری ہوجاتی ہے، بسا اوقات بندہ گناہوں کے دلدل میں جاپھنستا ہے، مال ودولت کی محبت بسا اوقات تکبر اور حسد جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونے کا سبب بھی بن جاتی ہے۔ مال کو فتنہ فرمایا گیا ہے، مال ودولت حقوق اللہ اور حقوق العباد سے غفلت کا بہت بڑا سبب ہے جو دنیا وآخرت کی تباہی وبربادی کی طرف لے جانے والی ہے۔
(1)… تعظیم اُمراء کا دوسرا سبب حب جاہ ہےکہ بندہ امیر لوگوں کی تعظیم وتکریم اس لیے کرتا ہے کہ ان سے اسے کوئی منصب یا مرتبہ وغیرہ مل جائے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ حب جاہ کی تبارہ کاریوں پر غور کرے کہ جاہ ومنصب کی چاہت و خواہش اچھی نہیں بلکہ یہ تو ایک بہت بڑی آزمائش ہے۔ جو بندہ حب جاہ کے مرض میں مبتلا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…تذکرہ محدث اعظم پاکستان،ج۲،ص۲۷۷بتصرف۔