ابتدائی کام کرکے اس کا آغاز فرمایا اور پھر اس کی تکمیل کے لیے مجلس المدینۃ العلمیۃ کے سپرد کردیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ 1 المدینۃ العلمیۃ کے شعبۂ بیاناتِ دعوتِ اسلامی کے تحت اس عظیم کام کو آگے بڑھایا گیا اور کم وبیش تین ماہ کے قلیل عرصے میں سنتالیس 47 مُہْلِکَات پر مشتمل یہ کتاب بنام ’’باطنی بیماریوں کی معلومات ‘‘ مکمل کی گئی۔ اس کتاب پر بالخصوص دو مدنی اسلامی بھائیوں ابو فراز محمد اعجاز عطاری المدنی اور ناصر جمال عطاری المدنی سَلَّمَہُمَا اللہُ الْغَنِی نے کام کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔ کام کی تفصیل کچھ یوں ہے:
(1)… اس کتاب میں فقط اعلیٰ حضرت، مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰنکے فتاویٰ رضویہ شریف میں ذکر کردہ چالیس40 اور عَارِفْ بِاللہ حضرت علامہ عبد الغنی نابلسی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الْقَوِی و حُجَّۃُ الْاِسْلَام حضرت سیِّدُنا امام محمد غزالی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الْوَالِی کے ذکر کردہ کم وبیش سات7اِضافی باطنی مُہْلِکَات سمیت کل سنتالیس 47باطنی مُہْلِکَات اور اُن کے مُتَعَلَّقاَت کو ہی ذکر کیا گیا ہے۔
(2)… مشکل تعریفات سے احتراز کرتے ہوئے مشہور اور عام فہم تعریفات پر ہی اکتفاء کیا گیا ہے البتہ بعض جگہ ضرورتاً ایک سے زائد تعریفات کو یکجا کرکے بھی بیان کیا گیا ہے۔
(3)… تعریفات کو بھی حتی المقدور باحوالہ ذکر کیا گیا ہے۔البتہ جہاں کوئی تعریف باحوالہ دستیاب نہ ہوسکی وہاں اس مُہْلِک کی عام فہم تعریف کردی گئی ہے۔