Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
88 - 341
شہرت کا خواہش مند ہوتا ہے۔اس کا علا ج یہ ہے کہ بند ہ بزرگان دین کے ایسے واقعات اپنے پیش نظر رکھے کہ جن میں شہر ت سے بچنے کے لیے’’ نیکیاں چھپاؤ‘‘کے مدنی نسخے پر عمل کی ترغیب ہو۔
(2)…بعض اوقات لوگوں کی تعریفیں نفس کی تسکین کا سبب بنتی ہیں اسی لیےبندہ زیادہ سے زیا دہ شہرت حاصل کرکےاپنے نفس کو عارضی سکون دینے کی کوشش کرتا ہے۔اس کا علا ج یہ ہے کہ ایسی صورت میں بند ہ اپنی خامیوں پر نظر رکھے اور ایسے موقعے پراپنے ضمیر سے یہ سوال کرے: ’’کہیں اِن مصنوعی تعریفات کی آگ میرے ٹوٹے پھوٹے اعمال کو جلا کر راکھ تو نہیں کررہی؟‘‘
(3)…بعض اوقات خوشامد پسند طبیعت بھی شہرت کی طلب کرتی ہے۔اس کا علا ج یہ ہے کہ بندہ خوشامد کرنے والوں سے دُور رہے اور ایسے مخلص افراد کی صحبت اختیار کرے جو حسن نیت کے ساتھ عیوب کی نشاندہی کریں۔
(4)…بعض اوقات ناجائز مفادات کا حصول بھی طلب شہرت کا سبب بنتا ہے۔اس کا علا ج یہ ہے کہ بندہ کامیابی کے حصول کے لیے خفیہ اورچور دروازے تلاش نہ کرے بلکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ذات پر توکل کرےاور اپنی محنت سے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرے۔
(5)…بعض اوقات اپنی خامیوں کو چھپانے کے لیےبھی طلب شہرت کا طریقہ اپنایا جاتا ہے۔اس کا علا ج یہ ہے کہ بندہ یہ ذہن بنائے :’’اگر میں اپنی خامیوں