Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
87 - 341
ہے تو پھر گناہ کرنے لگ جاتا ہے۔ توجب تک تکلیف میں مبتلا رہتا ہے توروتارہتا ہے اور جب قوت حاصل کر لیتا ہے تو بُرے کام کرنے لگتا ہے۔ کتنی ہی مصیبتوں اور آزمائشوں میں تو مبتلا ہوا مگر اللہ عَزَّوَجَلَّ نے تجھے ان سب سے نجات عطا فرمائی۔ اس کے منع کرنے اور روکنے کے باوجود تو گناہوں میں مُسْتَغْرَق رہا اور عرصۂ دراز تک اس سے غافل رہا۔ کیا تجھے موت کا خوف نہ تھا؟ تو عقل اور سمجھ رکھنے کے باوجود گناہوں پر ڈٹا رہا۔ اورتجھ پر جو اللہ عَزَّوَجَلَّ کا فضل وکرم تھا، تونے اسے بھلا دیا اورکبھی بھی تجھ پر نہ کپکپی طاری ہوئی، نہ ہی خوف لاحق ہوا۔ کتنی مرتبہ تو نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ عہد کیا لیکن پھر توڑ دیا، بلکہ ہر بھلی اور اچھی بات کو تو بھول چکا ہے۔ اس جہانِ فانی سے منتقل ہونے سے پہلے پہلے جان لے کہ تیرا ٹھکانہ قبر ہے، جو ہر لمحہ تجھے موت کی آمد کی خبر سنا رہی ہے۔‘‘حضرت سیِّدُنا منصور بن عما ر عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الْغَفَّار  فرماتے ہیں : ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم! میں اُس سے اِس حال میں جُدا ہوا کہ میری آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے اورابھی گھر کے دروازے تک بھی نہ پہنچا تھا کہ مجھے بتایا گیا کہ وہ شخص انتقال کر چکا ہے۔ ہم اللہ عَزَّوَجَلَّ سے حُسنِ خا تمہ کی دعا کرتے ہیں کیونکہ بہت سے روزے دار اور راتوں کو قیام کرنے والے بُرے خاتمے سے دوچار ہو گئے۔(1)
طلب شہرت کے چھ اسباب و علاج :
(1)…بعض اوقات اپنی نیک نامی کی فکردامن گیر ہوتی ہےاسی لیے بند ہ اپنی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…الروض الفائق ،المجلس الثانی،ص۱۷۔